کیموتھراپی
برانڈ کے نام:
Rasuvo®, TrexallTM
دیگر نام:
Methotrexate Sodium, MTX
اکثر کے لئے استعمال کیا:
اکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (لمفی نہوض سے متعلق شدید نوعیت کا لیوکیمیا)، دماغی رسولیاں,غیر ہوڈکن لمفوما، اوسٹیوسارکوما (ہڈی کی رسولی) ، گرافٹ بمقابلہ ہوسٹ ڈس ایز
میتھوٹریکزیٹ ایک قسم کی کیموتھراپی ہے۔ یہ خلیات کی نشوونما کو ہلکا کرنے یا انہیں بڑھنے سے روکنے کا کام کرتی ہیں۔ یہ دوا کلینک، ہسپتال یا گھر پر دی جا سکتی ہے۔ دوا دینے کا وقت اور خوراک کینسر کی قسم، بچے کی عمر، اور دوا دینے کے طریقے پر منحصر ہے۔
اگر بچے کو میتھوٹریکزیٹ کی زیادہ خوراکیں دی جاتی ہیں، تو مضر اثرات کم کرنے کے لیے اضافی IV فلڈ (مائع) اور لیوکووورن نامی دوا بھی دی جا سکتی ہے۔
مریضوں کے خون کاؤنٹس چیک کرنے، خون میں میتھوٹریکزیٹ کی مقدار جانچنے کے لئے (اگر بہت زیادہ خوراک دی جارہی ہے) ، مستقل خون کی جانچ کروانی ہو گی ساتھ ہی جگر اور گردہ کام کر رہا ہے یا نہیں اس کی بھی نگرانی کرنا ہو گی۔ خون کے سطحوں کی بنیاد پر میتھوٹریکزیٹ خوراک میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔
منہ کے ذریعے گولی کے طور پر لی جا سکتی ہے
IV کے ذریعے سیال مادہ کے طور پر یا سوئی سے کسی پٹھے میں بھی دی جا سکتی ہے
سیروبروسفینل فلڈ (دماغ کی جھلی) میں دی جا سکتی ہے
میتھوٹریکزیٹ لینے والے سبھی مریضوں کو ان مضر اثرات کا سامنا نہیں ہو گا۔ عام مضر اثرات جلی حروف میں ظاہر ہوتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ دیگر اور بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کو سبھی مشتبہ مضر اثرات کے بارے میں بتائيں۔
کچھ مریضوں کو علاج کے طویل المدت یا دیر سے ظاہر ہونے والے اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے جو علاج ختم ہونے کے بعد جاری رہ سکتے ہیں یا اس کو مہینوں یا سالوں بعد دوبارہ پیدا ہوسکتے ہیں۔ میتھوٹریکزیٹ کی وجہ سے ممکنہ طور پر دیر سے ظاہر ہونے والے اثرات میں شامل ہیں:
اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کے ساتھ ان پر اور دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کو یقینی بنائيں۔